ڈاکے چوریاں ، شہری خوفزدہ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میںآ فاق سے 2 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں نواز سے 2 لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون۔مصری شاہ میں ابرار سے 2 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں قاسم سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون۔غازی آباد میں نعمان سے 2 لاکھ10ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ نولکھا کوٹ لکھپت اور شیرا کوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔