جعلی دودھ تیار کرنے والا ملزم گرفتار

جعلسازی کا دھندہ کرنے پر ملزم کے خلاف 4دفعات کے تحت مقدمہ 
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پا ئوڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے وا لے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کالا خطائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مار کر جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ملزم کے خلاف 4دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25کلو پا ئوڈر تلف کر دیا گیا،ملزم ویجی ٹیبل گھی اور پا ئوڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔