لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقہ میں خاتون پراسرا رطور پر ہلاک ہو گئی۔ 35 سالہ شاہدہ بی بی کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہدہ بی بی سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوئی ، تاہم پولیس نے بعد ازاں انکشاف کیا کہ خاتون کی موت گندم کی زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی۔ مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا قتل۔ شاہدہ بی بی کی لاش کو مزید تحقیقات کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔