گیزر کی گیس سے د لہا دلہن بیہوش ہوگئے،ہسپتال منتقل ،ظل ہما دم توڑ گئی، ارسلان کی حالت غیر
گجرات (خصوصی رپورٹ)شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دولہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔ جلالپور جٹاں کے گا ئوں محمود آباد میں خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت خوشیاں ماندپڑ گئیں جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہلخانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہلخانہ نے دروازہ توڑ کر تو دیکھا تو 30سالہ دولہا ارسلان رفیق کمرے میں بے ہوش پڑا تھا جبکہ 23 سالہ دلہن ظل ہما غسل خانے میں بے ہوش پڑی تھی، دونوں کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن جاں بحق ہوگئی ،دولہا ہسپتال میں تاحال بے ہوش پڑاہے۔ پولیس کے مطابق غسل خانے میں سلنڈر لیکیج سے گیس بھر گئی جس سیدولہا دلہن دم گھٹنے پر بے ہوش ہوگئے اور دلہن بے ہوشی کی حالت میں ہی چل بسی۔ محمود آباد کا ارسلان رفیق گزشتہ روز ظل ہما کو بیاہ کر لایا تھا۔