ٹریفک نظام میں تبدیلی کی تیاری

، 6 نئی ڈویژن قائم ہونگی ،ڈی ایس پی منصور الحسن ایس پی ہیڈ کوارٹرز، شفقت رشید پاسبان سول لائنز تعینات 
لاہور ( کرائم رپورٹر) ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 6 نئی ڈویژن قائم کر دی گئی ہیں، جس کے تحت مختلف ڈی ایس پیز کو ایس پیز کا چارج دے کر تعینات کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی منصور الحسن کو ایس پی ہیڈ کوارٹرز، شفقت رشید کو پاسبان سول لائنز، ظفر عباس نقوی کو پاسبان صدر ڈویژن، احسان اللہ کو پاسبان کینٹ ڈویژن اور خضر زمان کو پاسبان صدر ماڈل ٹائون تعینات کیا گیا ۔ سٹی ڈویژن میں بھی جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس کے ڈھانچے میں بہتری کے لئے سی ٹی او کی سیٹ کو ڈی آئی جی رینک تک اپ گریڈ کرنے اور دو ایس ایس پیز کی تعیناتی کی سمری حتمی منظوری کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق اس ماہ کے آخر تک دو ایس ایس پیز بھی ٹریفک پولیس کا حصہ بن جائیں گے۔