اپنے بھائی عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے:علیمہ خان

اپنے بھائی عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے:علیمہ خان

علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن، نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے اور اگر آج عدالت سے لیٹ ہوجاتے تو غیرحاضری قرار دی جاتی۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سے صرف 40 منٹ کی ملاقات ہوئی ہے اور بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر تنقید کی کہ بعض لوگ شرم نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ رات 2 بجے جیل کے باہر اپنے حق کے لیے احتجاج میں تھیں۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ سماعت 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے کی تھی، جس میں علیمہ خان اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔