ہائیکورٹ، سپیشل میسنجرز کے تقرر و نگرانی کیلئے نئے جامع ایس او پیز

لاہور پرنسپل سیٹ کے ساتھ ساتھ ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بنچز پر بھی نافذ العمل ہیں
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے شفافیت، کارکردگی اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے کے لئے  سپیشل میسنجرز کی تقرری، ذمہ داریوں اور نگرانی  بارے نئے جامع معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پیز )جاری کردیئے، یہ ہدایات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایات پر جاری کی گئیں۔نئے ایس او پیز کے مطابق سپیشل میسنجرز عدالتی نوٹسز کی بروقت تعمیل، زمین و جائیداد کی تصدیق اور حساس کیسز سے متعلقہ معلومات کی درست فراہمی کے ذمہ دار ہوں گے، قواعد فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ کے لاہور پرنسپل سیٹ کے ساتھ ساتھ ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بنچز پر بھی نافذ العمل ہیں۔ڈیلنگ اسسٹنٹ سپیشل میسنجر کی ضرورت کا تعین کرے گا اور اگر سروس شہر سے باہر ( 50 کلومیٹر سے زیادہ)  درکار ہو تو ایک سے زائد خصوصی قاصدین بھی تعینات کیے جا سکیں گے، سپیشل میسنجر کی تقرری کیلئے   ڈیلنگ اسسٹنٹ کی تجویز اسسٹنٹ رجسٹرار اور سپروائزری آفیسر سے ہوتی ہوئی ڈپٹی رجسٹرار تک جائے گی جو حتمی منظوری دیں گے۔ایس او پیز کے تحت سپیشل میسنجرز پر سخت ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل نوٹس کی تعمیل اور جامع رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے