حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے‘کوئی جمہوری قیادت تیار نہیں
 بانی اور پاکستان کے عشق میں واضح لکیر کھینچ دی گئی‘ فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے:اختیار ولی خان
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے  حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ،کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس  میں کیا ۔ انہوں نے کہا بانی اور پاکستان کے عشق میں واضح لکیر کھینچ دی گئی، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاست کیلئے نعشیں چاہئیں، انہیں خون چاہیے، اڈیالہ کے باہر احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، یہ لوگ چاہتے ہیں اڈیالہ کے قیدی کو کسی اور صوبے میں منتقل کیا جائے