وزیراعلی بلوچستان کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے درخواست مسترد

 بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق 28دسمبر  کوہوگا، ، تمام اداروں کی معاونت کی جائے: الیکشن کمیشن  
اسلا م آباد، کوئٹہ (آئی این پی )الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،