پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے، اور اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومتی مؤقف ہے کہ سیاست میں مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے، انتشار سے نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید یہ کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی عمل کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو بانی جماعت کی طرف سے نامزد کی گئی ہے۔حکومت نے اپنی ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی پالیسی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سیاسی اختلافات کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔