بار بردار جانوروں کو کرم کش ادویات پلانے کی مہم شروع

لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور میں بار بردار جانوروں گھوڑوں ،گدھوں اور خچروں کو کرم کش ادویات پلانے کی مہم شروع کر دی گئی۔ مہم کا آغاز ضلع شاہدرہ سے کیا گیا جس میں کم و بیش ہزار جانوروں کو کرم کش ادویات پلائی جائیں گی۔ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر نعیم کنور نے مہم کا افتتاح کیا۔