چینی معیشت میں ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے:چینی وزیراعظم

  اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی بنیاد پر پائیدار معاشی بحالی کو فروغ دے  رہے ہیں:لی چھیانگ 
    بیجنگ (یواین پی) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  کہا  ہے چینی معیشت میں مستحکم اور پائیدار ترقی کے میکانزم کے ساتھ ساتھ مسلسل ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ ہم ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی اور صنعتوں کی جدت طرازی کو فروغ دینے پر  زور دے رہے ہیں اور  اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی بنیاد پر پائیدار معاشی بحالی کو فروغ دے  رہے ہیں۔ چین کی بہتر معاشی ترقی  کی بنیادی منطق تبدیل نہیں ہوئی ہے