جنوری میں بینظیر پروگرام کی رقم13ہزارہوجائیگی:روینہ خالد

 جو قومیں اپنی تاریخ کو یاد نہیں رکھتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں:چیئرپرسن پروگرام کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے  جو قومیں اپنی تاریخ کو یاد نہیں رکھتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ قائد اعظم ہمارے سب سے بڑے پیرو ہیں،  25 دسمبر قائد اعظم کا یوم پیدائش  اور کرسمس اور اسی مہینے  بی بی کا غم بھی ہے۔   پریس کانفرنس  سے  خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا  دسمبر میں خوشیاں اور بہت سارے غم بھی ہیں۔ 25 دسمبر قائد اعظم کا یوم پیدائش  اور کرسمس اور اسی مہینے  بی بی کا غم بھی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کا خواب تھا۔ 27 دسمبر کو بی بی کے غم کو 17 برس ہوجائیں گے۔ اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس ادارے سے بی بی کی یاد میں تقریب منعقد کریں گے۔انہوں نے کہاجنوری میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم13ہزارہوجائیگی