ریاض(خصوصی رپورٹ ) امریکا نے حوثی حملوں کے خلاف یمن کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں بحری سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی واشنگٹن کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی مشن برائے یمن کے ناظم الامور نیل ہوپ نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیل ہوپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یمن سے متعلق پالیسی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکا یمن کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔