دنیا نے سمجھ لیا ہے ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا:سپیکر

تہران(خصوصی رپورٹ )ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلی سلامتی کونسل میں شمولیت پر جنرل محسن رضائی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میںباقر قالیباف نے کہا ہے کہ محسن رضائی کی ایرانی سلامتی کونسل میں شمولیت رہبرِ اعلی کے اعتماد کی علامت ہے، دنیا نے سمجھ لیا ہے کہ ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا