سوشل میڈیاصارفین نے پاکستان کے بارے میں بیان دینے پر اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، متعدد افراد نے ان کے موقف کی حمایت بھی کی
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار نور حسن کی جانب سے پاکستان چھوڑنے کے بعد کیا گیا طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔نور حسن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا، تصویر کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد پتہ چلا کہ سکون پاکستان سے باہر ہی ہے۔نور حسن کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے بحث چھڑ گئی۔کچھ صارفین نے پاکستان کے بارے میں بیان دینے پر اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ متعدد افراد نے ان کے موقف کی حمایت بھی کی۔