مکہ معاہدے کی کامیابی کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے:عظمیٰ بخاری

سوشل میڈیا پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی، پی ٹی آئی کی کال پر نہ عوام، نہ اس کے ارکان اسمبلی نکلتے ہیں:پریس کانفرنس
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  سوشل میڈیا پر ایک بار پھر منظم مہم کے ذریعے سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کال پر نہ عوام نکلتے ہیں، نہ اس کے ارکان اسمبلی، ایسے میں احتجاج کی سیاست کیسے کامیاب ہوگی۔مکہ معاہدے کی کامیابی کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔ نیوز کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ 4 اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فعال ہیں، جبکہ اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 582 بوتلیں گھرانوں میں تقسیم کی جاچکی ہیں، جن سے 2 لاکھ 84 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی کئی کلومیٹر پیدل چل کر پانی لانے والے خاندانوں کو 19 لیٹر پانی کی بوتلیں فراہم کی جارہی ہیں۔ پروگرام کو مرحلہ وار مزید اضلاع تک توسیع دی جائے گی اور آنے والے برسوں میں 2 کروڑ سے زائد افراد اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کو دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم مزید کام کی ضرورت ہے۔ بعض افسوسناک واقعات کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے حقائق سامنے لانے چاہئیں