دفاعی تعاون میں اضافہ اسرائیل کے لئے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے:اسرائیلی وزیر
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر برائے امورِ تارکینِ وطن نے تینوں اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے لیے خطرناک اور پریشان کن پیش رفت قرار دیا۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ ایک انتہائی خطرناک پیش رفت ہے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے ہی دفاعی معاہدہ موجود ہے۔ اب اس دفاعی تعاون میں ترکیہ بھی شامل ہوگیا ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست اختلافات موجود ہیں۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ اسرائیل کے لیے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔