آر پی او سے رپورٹ، ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حافظ آباد میں بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے ملازم وسیم ریاض کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او حافظ آباد کو معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دیا اور شہری پر تشدد ثابت ہونے پر ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا۔ ڈی پی او حافظ آباد نے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔