پولیس تشدد سے سکول کا ہیڈماسٹر جاں بحق، ڈی آئی جی کا نوٹس

ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار کو معطل کر دیا،ہیڈ محرر کو حراست میں لے لیا گیا 
شہدادپور(آئی این پی ) سانگھڑ کے شہر   شہدادپور میں مبینہ پولیس تشدد سے  پرائمری اسکول کا ہیڈماسٹر جاں بحق ہوگیا۔ورثاکے مطابق ہیڈماسٹر کو  پولیس نے پیر کی شام حراست میں لیا تھا، مبینہ پولیس تشدد سے ہیڈ ماسٹر انتقال کر گئے۔مبینہ پولیس تشدد سے ہیڈماسٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد ڈی آئی جی  نے واقعے کا نوٹس لیا۔دوسری جانب ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار وں کو معطل کرتے ہوئے ہیڈ محرر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔