ویب ڈیسک: عام طور پر گائے ایک دن میں 12 سے 35 لیٹر دودھ دیتی ہے، لیکن برازیل کی ایک گائے نے 3 دن میں ریکارڈ مقدار میں دودھ دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
برازیل میں یہ گائے 3 دن کے دوران مجموعی طور پر 343 لیٹر دودھ دے چکی ہے، جو یومیہ تقریباً 114 لیٹر بنتا ہے، یعنی عام ڈیری گایوں کی پیداوار سے کئی گنا زیادہ۔یہ کارنامہ گائے کی جینیاتی خصوصیات، اعلیٰ معیار کی خوراک، بہتر دیکھ بھال اور جدید فارمنگ ٹیکنالوجی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔برازیل میں گیرولینڈو گائے کی نسل، جو ہولسٹین اور گر مویشیوں کے درمیان کراس ہے، اپنی بے مثال دودھ کی پیداوار کے لیے عالمی سطح پر مشہور ہے۔