الہ آباد (خصوصی رپورٹ) اناڑی ڈرائیونگ کے باعث خونی حادثات معمول بن جانے پر ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اے آر ٹی اے قصور حافظ محمد عثمان ان ایکشن ،چونیاں روڈ پر نجی بس اڈا سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کی اے آر ٹی سیکرٹری حافظ محمد عثمان نے ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر الہ آباد میں بڑی کارروائی کی نجی اڈا چونیاں روڈ پر چیکنگ کے دوران ،متعدد ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پر پرائیویٹ اڈہ سیل کیا۔ اس موقع پر اے آر ٹی اے حافظ عثمان نے ڈرائیورز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ ہے جس کی ہر گز اجازت نہی دی جا سکتی۔لرننگ یا ایل ٹی وی لائسنس پر مسافر کوسٹرز،اور بسیں چلانا جرم ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، چوک الہ آباد میں گاڑیاں کھڑی نہیں کرنے دیں گے۔ خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے۔چوک الہ آباد میں ٹریفک روانی جاری رکھنے کے لیے گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔