لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقیمیں لڑائی جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں 2 بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ معیز ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیںچھریوں کے وار سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد 30 سالہ اللہ رکھا، اس کا بھائی 22 سالہ حسنین اور 25 سالہ نعمان زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا