ٹام کروز کی بیٹی سوری کی خوبصورتی کے چرچے، والد کی ہمشکل قرار

ٹام کروز کی بیٹی سوری کی خوبصورتی کے چرچے، والد کی ہمشکل قرار

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ٹام کروز اور ان کی سابقہ اہلیہ کیٹی ہولمز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداح نہ صرف بےحد خوبصورت بلکہ اپنے والد کا "چائلڈ ورژن" اور ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

یہ تصاویر نیو یارک سٹی میں لی گئی ہیں جہاں کیٹی ہولمز اپنی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی دوران سوری کروز کو بھی موقع پر موجود دیکھا گیا، جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوب تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا: "سوری کی مسکراہٹ بالکل ٹام کروز جیسی ہے، اور وہ اپنے والد کی طرح ہی بےحد خوبصورت ہیں"، جبکہ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ سوری کو بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ سوری کروز 2006 میں پیدا ہوئیں، جب ٹام کروز اور کیٹی ہولمز شادی شدہ تھے۔ تاہم، یہ شادی 2012 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔ طلاق کے بعد سوری اپنی والدہ کیٹی ہولمز کے ساتھ رہتی ہیں اور میڈیا سے نسبتاً دور رہی ہیں، مگر حالیہ منظر عام پر آنے والی تصاویر نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔