وٹہ سٹہ کی شادی پر تنازع ہوا‘ملزم میری بیوی کو کہتا تھا طلاق لو‘اس نے انکارکردیا:محمد بوٹا
ملتان(آئی این پی )ملتان میں پسند کی شادی کا رنج سفاک باپ نے بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو بے دردی سے قتل کر دیا پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک میں سفاک باپ نے پسند کی شادی کی رنجش پر بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔سی پی او نے بتایا بظاہر یہ گھریلو معاملہ لگتا ہے اس کی بیٹی کافی دنوں سے گھر پر تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے ملزم کو قرار واقعی سزا ملی گی۔محمد بوٹا نے 6 سال قبل اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی، بدلے میں وٹہ سٹہ کی رسم بھی ادا کی گئی لیکن انا اور ضد نے ہستا بستا گھر اجاڑ دیا۔مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے ملزم میری بیگم کو کہتا تھا بوٹے سے طلاق لو میری بیگم نے طلاق نہیں لی اس نے کہا میرے چھوٹے تین بچے ہیں میں بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی نہیں لوں گی اسی وجہ سے میری بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا