پاکستان کا یونیسیف سے ویکسین کی جلد سپلائی کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی )بھارت کی جانب سے پاکستان  کیلئے  ویکسین کی سپلائی روکنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اسلام آباد نے یونیسیف سے جلد سپلائی کا مطالبہ کر دیا  ۔ذرائع وزارتِ صحت کے مطابق پاکستان نے یونیسیف سے ویکسین کا معاملہ جلد حل کرنے کی درخواست کی ہے، جس پر عالمی ادارے نے یہ معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔