5سڑکیں بنانے کی تیاری

بھکلہ چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال تک نئی سٹرکچرل پلان روڈ کی تعمیر کا منصوبہ 
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے پانچ اہم سڑکوں کی تعمیر کی منظوری لینے جا رہا ہے۔منصوبے کے تحت پائن ایونیو سے فیروزپور روڈ تک سٹرکچرل پلان روڈ کی منظوری شامل ہے، جو علاقے میں ٹریفک کے بہائوکو بہتر بنائے گی۔اسی طرح کینال روڈ کے متوازی ایک نئی سڑک ایکسپو سینٹر سے رنگ روڈ تک تعمیر کی جائے گی، جس سے نشتر ٹائون اور ارد گرد کے علاقوں میں آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔بھلہ چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال تک بھی ایک نئی سٹرکچرل پلان روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو مسافروں کو متبادل راستہ فراہم کرے گی۔جوہر ٹائون میں ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لیے خیابانِ فردوسی سے نظریہ پاکستان روڈ تک سٹرکچرل پلان روڈ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔ایل ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم کے لیے بھی دو نئی سڑکیں تجویز کی گئی ہیں، جن میں چناب روڈ کی تعمیر اور ایل ڈی اے سٹی سے صوئے آصل روڈ کی تعمیر شامل ہے۔پانچوں سڑکوں کے ان منصوبوں پر مجموعی طور پر تیرہ ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔