پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اپنے اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔پولیس کے اعلی حکام نے اس فیصلے کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز ) کو سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں اور میڈیا انٹرویوز کی روک تھام کرنا ہے، جن سے عدالتی کارروائی اور انصاف کے عمل پر منفی اثرات پڑتے ہیں