نئی نہروں کا آرڈیننس آنے پر کہا تھا ''over my dead body'' :عارف علوی

    ہیوسٹن (یواین پی) سابق صدر مملکت عارف علوی نے نئی کینالز کے آرڈیننس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چند انکشافات کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے انہوں نئے بتایا کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں بنانے اور سندھ کا پانی تقسیم کرنے کا آرڈیننس میرے پاس بھی آیا تھا، قسم کھا کر کہتا ہوں میں نے کہا ''over my dead body'' یہ تقسیم ممکن ہی نہیں کیوں کہ مجھے یقین تھا یہ ارسا ایکٹ کے اندر گڑبڑ کریں گے۔سابق صدر نے کہا کہ جب میرے پاس آرڈیننس آیا تو انہوں نے کہا کہ ارسا ایکٹ کے گورننس کو ہم نے بدل دیا، میرے پاس وزیر قانون آئے اور اس کے علاوہ بھی مجھ پر بہت پریشر آیا لیکن میں نے کہا میں اس پر دستخط نہیں کروں گا، میرا تعلق بھی سندھ سے ہے، ایسا نہیں ہوسکتا لیکن میرے جاتے ہی زرداری نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے