پی ٹی آئی والے معصوم بننے کی کوشش کررہے ہیں:طلال چودھری

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے  پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں معیشت تباہ کی،دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے،عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا، اب جب موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے، تو یہ حضرات خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل میں وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں،   انہی کی جماعت نے نہ صرف آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیے بلکہ بار بار ان کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے،