شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کے ساتھ حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شیئر کر دیں

 ایک تصویر میں ان کی ڈیٹ نائٹ کی جھلک دکھائی دی جہاں راہول مودی ان کے فوٹوگرافر بنے نظر آئے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی جھلکیاں شیئر کر دیں، ان میں چھٹیوں کے دوران  کھانے پینے، تفریح اور راہول مودی کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کی تصویریں شامل ہیں۔گزشتہ روز شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں ان کی ڈیٹ نائٹ کی جھلک دکھائی دی، جہاں راہول مودی ان کے فوٹوگرافر بنے نظر آئے۔ایک اور تصویر میں وہ غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں۔ شردھا نے خود بھی فوٹوگرافی کی اور راہول کی تصویر بنائی، جو ایک لائبریری میں کتاب پڑھنے میں مصروف نظر آئے۔اگرچہ شردھا اور راہول نے باضابطہ طور پر اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی، لیکن ان کے درمیان نظر آنے والی یہ قربت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ دونوں کے درمیان ایک خاص اور قریبی تعلق ہے۔