وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو امریکہ جائیں گے

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک جائیں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر حکام بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے ہم منصب وزرائے خارجہ سے متعدد ملاقاتیں متوقع ہیں