ویب ڈیسک:ایتھوپیا کے عزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب نے قونصل خانہ ملائیشیا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قونصل جنرل ملائیشیا حرمین حاردیناتہ احمد سے ملاقات کی اور ملائیشیا کے سابق وزیراعظم تون عبداللہ احمد بداوی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
تعزیتی پیغام
ابراہیم تواب کا کہنا تھا کہ:"دکھ اور افسوس کے اس موقع پر، میں ملائیشیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ مرحوم تون عبداللہ احمد بداوی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے جو خدمات انجام دیں، وہ نہایت قابلِ تعریف اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے سنگِ میل ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نے اپنی حکمت، دیانت اور دوراندیشی کے ذریعے ملائیشیا کو ترقی، اتحاد اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھا۔ ان کے فیصلوں اور عوامی فلاح کے منصوبے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ملائیشیا کے ساتھ یکجہتی
ابراہیم تواب نے کہا کہ:"ہم دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ایتھوپیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔"
پس منظر
تون عبداللہ احمد بداوی نے ملائیشیا کے پانچویں وزیراعظم کے طور پر 2003 سے 2009 تک خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں ملک نے کئی اہم اصلاحات، معاشی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں سفارتی کامیابیاں حاصل کیں۔