راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے اس موقع پر کہا کہ "جو ہوا، غلط ہوا اور اس پر ہمیں افسوس ہے۔ ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔" انہوں نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو بھی گلے لگا کر اظہارِ افسوس کیا۔یہ اقدام صحافی برادری کے تحفظ اور میڈیا کے احترام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔