کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر،2افرادشدید زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں کار او رموٹرسائیکل میں ٹکرکے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں کار اور موٹرسائیکلوں میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سید توصیف حیدر اور علی بہادر شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔