مودی حکومت پر واشنگٹن کا اعتماد ختم ہوگیا ہے، چائنہ ڈیلی

بیجنگ (آئی این پی) چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت میں تعلقات میں وقتی بہتری آ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں باہمی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کا دو طرفہ تعاون محض سطحی حد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔چائنہ ڈیلی نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک وابستگی بھی واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات کی مضبوطی میں رکاوٹ ہے۔ بھارت ایک طرف امریکہ سے قریبی تعلقات کا دعوی کرتا ہے جبکہ دوسری جانب روس سے اسلحہ اور تیل کی درآمدات جاری رکھے ہوئے ہے،