سلمان خان کا یوٹیوب پر دھماکے دار آغاز، پہلے ہی روز ہزاروں سبسکرائبرز حاصل کرلیے

سلمان خان کا یوٹیوب پر دھماکے دار آغاز، پہلے ہی روز ہزاروں سبسکرائبرز حاصل کرلیے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔سلمان خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’ابتدا سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔‘‘اداکار کے اس اعلان کے بعد مداحوں نے ان کے یوٹیوب چینل کا رخ کیا اور محض 11 گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے چینل پر ابتدائی طور پر 10 یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کی ہیں، تاہم انہوں نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل میں چینل پر کس نوعیت کا مواد شیئر کیا جائے گا۔سلمان خان کی یوٹیوب پر آمد کو ان کے مداحوں کے لیے ایک نئی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ اسٹار اپنے آفیشل چینل کے ذریعے مداحوں کے لیے کون سا خصوصی مواد پیش کرتے ہیں۔