عمران خان نے قیدتنہائی میں رکھنے پربھرپوراحتجاج کا حکم دیدیا

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی قید تنہائی میں رکھے جانے کی صورت میں لائحہ عمل دیدیا۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بانی نے جمعرات کو ملاقات کرنے والے قائدین کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھی بھرپور اپوزیشن کی جائے۔اپوزیشن بھرپور انداز میں نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو ہٹا دیا جائے گا ،قید تنہائی کی صورت میں پورا کے پی کے بند کرنے کا بھی پلان دیدیا۔علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوا تو پشاور کے پی کے میں بھرپور احتجاج ہوگا۔ بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ، مشعال یوسفزئی، مبشر اعوان اورعلی ظفر نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ ہر منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائی جائے جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شریک ہوں۔