اب میں ہیلمٹ اور سٹیل کی جیکٹ اتار سکتا ہوں: امن معاہدے کے بعد غزہ کے صحافی خوشی سے نہال

 غزہ(آئی این پی ) غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے امن مذاکرات کی کامیابی کے بعد شہریوں سمیت صحافیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی فوٹوگرافر انس ایاد کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کلپ نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔الجزیرہ کے ایک صحافی کے الفاظ تھے کہ، اب میں یہ ہیلمٹ اور اسٹیل کی جیکٹ اتارسکتا ہوں جو میں نے بمباری سے بچنے کے لیے دو سال سے پہنی ہوئی ہے۔ مجھے اب مرنے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں،