حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے حقیقی تخفیف اسلحہ کے لئے پوری طاقت کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ یہ اسرائیل کیلئے خطرہ نہ رہے
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کردینا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے فورا بعد اسرائیل کی ریاست حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے حقیقی تخفیف اسلحہ کے لئے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گی تاکہ یہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ رہے۔ بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے حماس سے جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دوں گا۔