جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
مولانا مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔اسلم غوری کے مطابق، مولانا عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ڈھاکا، سلہٹ اور دیگر شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی شامل ہیں۔