چھ برس سے جاری ٹوٹکے نے کروڑوں کی لاٹری جتوادی

امریکا(نیٹ نیوز) ایک خاتون نے چھ برس تک نمبروں کا ایک ہی سیٹ استعمال کر کے بال آخر ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی لاٹری جیت لی۔امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے ہوپ ملز سے تعلق رکھنے والی باربرا منفورڈ نے بتایا کہ چھ برس قبل انہوں نے کیش 5 لاٹری کے لیے نمبروں کے ایک سیٹ کا انتخاب کیا اور تب سے وہ اس کو استعمال کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن نے ان کو ان نمبروں سے مسلسل لاٹری کھیلنے کے لیے قائل کیا تھا۔ ان کی بہن کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ اس سے ضرور لاٹری جیتیں گی۔ان کی بہن کی پیش گوئی رواں ہفتے پیر کے روز درست ثابت ہوئی جب باربرا نے 1 لاکھ 54 ہزار 168 ڈالر (4 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ مالیت) کی لاٹری جیتی۔