سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو سزا سناتے ہوئے 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ملزم کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔مقدمہ 2024 میں تھانہ سٹی رائیونڈ میں درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ عدالت نے ملزم کے خلاف ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا کا حکم سنایا ہے۔