پاکستان کے جواب کے بعد بھارت نے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کردی

پاکستان کے جواب کے بعد بھارت نے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کردی

پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت تناؤ میں کمی لانے پر تیار ہے، تاہم اس کے لیے پاکستان کو بھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ دفاع کی مشترکہ بریفنگ کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ آج صبح پاک فوج کے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔

انہوں نے اپنے چار فضائی اڈوں پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کیا، جن میں اُدھم پور، بھوج، بھٹنڈا اور پٹھان کوٹ شامل ہیں۔ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی حکام نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 مقامات پر دراندازی کی کوشش کی۔