وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک سرزمین کے سپاہیوں پر سلام ہو، ان کے جذبے، غیرت اور حکمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" ایک تاریخی اعلان ہے جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کمزور نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کا ہر سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر جیتا ہے، اور اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جارحیت کا جواب ہمیشہ ضرب کے ذریعے دیا جائے گا۔