ایشیا میں فضائی آلودگی و ناقص خوراک دل کی بیماریوں کیلئے ذمہ دار

 چکنائی، نمک، اور شکر کا استعمال بھی دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے،ڈبلیو ایچ او رپورٹ
 واشنگٹن (آئی این پی )حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایشیا میں فضائی آلودگی اور ناقص خوراک دل کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 70لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں، فالج اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔جنوبی ایشیا خاص طور پر بھارت اور پاکستان میں فضائی آلودگی کی سطح PM2.5سے بھی 20گنا زیادہ پائی گئی ہے جو دل کی بیماریوں کا اہم سبب ہے۔ناقص خوراک جیسے زیادہ چکنائی، نمک، اور شکر کا استعمال بھی دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی اور ناقص خوراک کا امتزاج موت کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔