ناقص سرکاری آٹے سے شہری بیماریوں میں مبتلا

شکرگڑھ(خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ اور گرد و نواح میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری سبسڈی پرمیں فروخت ہونے والا نجی فلور ملز کا آٹا انتہائی ناقص، بدبودار اور غیر معیاری ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس آٹے کے استعمال سے بہت سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، آٹے کا معیار نہایت خراب ہے اور اس میں صفائی اور معیار کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ناقص آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔