اسرائیل کے لبنان میں وائٹ فاسفورس کے استعمال کے شواہد سامنے آ گئے: امریکی میڈیا

اسرائیل کے لبنان میں وائٹ فاسفورس کے استعمال کے شواہد سامنے آ گئے: امریکی میڈیا

اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے شہری آبادی والے علاقوں میں وائٹ فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا ہے۔

ماہرین، امدادی تنظیموں اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز  کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد کے مطابق 30 مئی کو جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں وائٹ فاسفورس کے سفید دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپوں کے آغاز کے بعد مختلف آبادی والے علاقوں کے قریب بھی اس مادے کے استعمال کے شواہد سامنے آئے۔وائٹ فاسفورس ایک انتہائی خطرناک آتش گیر مادہ ہے جو ہوا سے رابطے میں آتے ہی بھڑک اٹھتا ہے اور اسے بجھانا مشکل ہوتا ہے، جس کے باعث شدید جھلساؤ اور طویل المدتی جسمانی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم  نے بھی اپنی 2023 کی رپورٹ میں لبنان اور غزہ میں اس کے استعمال کی نشاندہی کی تھی اور شہری علاقوں میں اس کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔