پاکستان کی سرحد پر فوری فائرنگ کی اجازت ہے:سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کے سابق فوجی سربراہ   جنرل(ر) منوج مکند نروانے نے کہا ہے  بھارت اور پاکستان کی سرحدوں پر عسکری فیصلوں کے نوعیت مختلف ہوتی ہے اور پاکستان کی جانب فوری فائرنگ کی اجازت ہے، جبکہ چین کی سرحد پر ایسا نہیں۔بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں  جنرل (ر )منوج مکند نروانے سے  پوچھا گیا کہ جوابی کارروائی کیلئے  جس سطح کی چھوٹ ایک کمانڈر کو پاکستان کے ساتھ سرحد پر دی جاتی ہے، کیا اسی سطح کی چھوٹ چین کے ساتھ سرحد پر بھی ملتی ہے تو جواب میں     انھوں نے کہا کہ ہر چھوٹی چیز کے لئے یہ نہیں کہ آپ کو دہلی سے ہی آرڈر آئیں گے۔تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ پاکستان اور چین کی سرحدوں پر صورتحال بالکل  مختلف ہے۔ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کا معاملہ ہے جہاں فوری فائرنگ کی اجازت ہے، جبکہ چین کے ساتھ صورتحال مختلف ہے