کے الیکٹرک کے بارے میں ایم کیوایم فیصلہ کرے گی‘کراچی کا80فیصد مینڈیٹ ہمارے پاس ہے
کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں جاری بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت جلد ایک بڑا فیصلہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کے بارے میں ایم کیوایم بڑا فیصلہ کرنے والی ہے ، بہت جلد ایک بڑا فیصلہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیا جائے گا، شہر کا 80 فیصد مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات ملے، کراچی ہزاروں ارب وفاق کو دیتا ہے مگر ہمیں 15 ارب کے حصول کیلئے اجلاس کرنے پڑتے ہیں، صوبہ سندھ کرپشن کے حوالے سے انڈسٹری کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔